ابنا: محمد جواب ظريف نے يورپي يونين کے شعبہ خارجہ پاليسي کي سربراہ کيتھرين ايشٹن سے اپني حاليہ ٹيلي فوني گفتگو کے بارے ميں بتايا کہ اس گفتگو ميں اس بات پر زور ديا گيا ہے کہ ايران مذاکرات کو اس لئے شروع کرنا چاہتا ہے کہ تمام تصفيہ طلب مسائل مذاکرات کے ذريعے حل ہو جائيں ـ
ياد رہے کہ ہفتے کي شب کيتھرين ايشٹن نے محمد جواد ظريف سے ٹيلي فوني گفتگو ميں وزير خارجہ منتخب ہونے پر مبارک باد دي اور اس اميد کا اظہار کيا تھا کہ گروپ پانچ جمع ايک اور ايران کے مابين مذاکرات جلد از جلد دوبارہ شروع ہو جائيں گےـ انہوں نے کہا تھا کہ بہت جلد اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے اجلاس کے موقع پر ايران کے وزير خارجہ سے ان کي ملاقات ہوگي اور باہمي دلچسپي کے امور کا جائزہ ليا جائے گاـ
.......
/169